سابقہ رنجش کی بنا پر فائرنگ سے ایک شخص قتل،ملزمان فرار

ٹوبہ ٹیک سنگھ(نامہ نگار )ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس کے مطابق علاقہ تھانہ صدر ٹوبہ کے چک 302ج ب نور پور میں سابقہ رنجش کی بنا پر فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق عمیر نواز قوم آرائیں سکنہ 302ج ب وغیرہ نے سکول گرائونڈ کے قریب فائرنگ کر کے نعمان جٹ کو قتل کر دیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔ اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی صدر سرکل ٹوبہ اور ایس ایچ او تھانہ صدر ٹوبہ موقع پر پہنچ گئے اور قانونی کارروائی شروع کر دی، جبکہ موبائل فرانزک کرائم سین یونٹ بھی جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف ہے۔ ڈی پی او ٹوبہ اخلاق اللہ تارڑ نے جائے وقوعہ کا دورہ کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری اور ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گئے جن کی تلاش اور مزید کارروائی حسب ضابطہ جاری ہے۔ ترجمان ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس نے بتایا ہے کہ واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں