لاہور (سپورٹس نیوز) سابق آسٹریلوی وکٹ کیپر بیٹر این ہیلی اپنی ٹیم پر برس پڑے، انہوں نے آسٹریلین بیٹرز کے اسپنرز کو کھیلنے کے انداز پر سوالات اٹھا دیے۔این ہیلی کا کہنا ہے کہ مجھے نہیں علم دیگر ممالک کا لیکن آسٹریلوی کھلاڑیوں کے لیے 50 اوور کا گیم مشکل ہو گیا ہے، ٹیسٹ کرکٹ میں تمام پرفارمنسز ٹریوس ہیڈ اور اسٹیو اسمتھ کے ارد گرد گھومتی ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ 50 اوورز کی کرکٹ ٹیم میں کوئی بیٹر زیادہ گیندوں کا سامنا نہیں کرتا، یہ بہت زیادہ بے صبری کا مظاہرہ کرتے ہیں، زیادہ باونڈریز مارنے کی کوشش کرتے ہیں۔




