سابق سینئر صوبائی وزیر سید حسن مرتضیٰ کے والد انتقال کر گئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق سینئر صوبائی وزیر سید حسن مرتضیٰ کے والد محترم رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے، (انا اﷲ وانا الیہ راجعون)۔ مرحوم انتہائی نیک سیرت تھے۔ نمازجنازہ آج 8دسمبر بروز پیر بعدازنماز مغرب رجوعہ سادات چنیوٹ میں ادا کی جائیگی ”ڈیلی بزنس رپورٹ” کے ایڈیٹر ہمایوں طارق اور نیوز ایڈیٹر ریاض ملک نے سوگواران سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت وبلندی درجات کیلئے دعا کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں