فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق ممبر قومی اسمبلی چوہدری اعجاز ورک’ چوہدری عابد ورک’ چوہدری خالد ورک کے بڑے بھائی’ محمد طارق نواز ورک’ طاہر نواز ورک’ شاہد نواز ورک ایڈووکیٹ اور محمد سلیمان ورک کے والد محترم چوہدری محمد نواز ورک قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے، مرحوم نہایت خوش اخلاق’ ہمدرد اور درد دل رکھنے والے انسان تھے، مرحوم کی نمازجنازہ آج 23جون بروز منگل کو صبح 10 بجے فیضان مدینہ سوساں روڈ میں ادا کی گئی۔ نمازجنازہ میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مرحوم کی رہائشگاہ بشن سنگھ والا مدینہ ٹائون جی سی وومن یونیورسٹی روڈ پر ہے۔ ”ڈیلی بزنس رپورٹ” کے ایڈیٹر ہمایوں طارق’ نیوز ایڈیٹر ریاض ملک نے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اﷲ تعالیٰ اپنے حبیبۖ کے صدقے مرحوم کو جنت الفردوس میں بلند مقام اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین۔




