فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) رضا آباد پولیس کلیم شہید کالونی نمبر1میں واقع سابق ایس پی رشید احمد طاہر کے گھر پر فائرنگ کرنے والے ملزمان غلام مصطفی وغیرہ کو پکڑ نہ سکی، سابق ایس پی رشید احمد نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ ملزمان غلام مصطفی نے گیٹ پر گولیاں مار کر خوف و ہراس پھیلایا اور دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے ، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔




