سابقSHOستیانہ آصف کولی سمیت13پولیس اہلکاروں کیخلاف چوری کا مقدمہ درج

جڑانوالہ(نامہ نگار)5ماہ بعد خاتون کی درخواست پر سابق ایس ایچ او تھانہ ستیانہ سمیت 13 پولیس ملازمین کیخلاف چوری کا مقدمہ درج کر لیا گیا،تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ تھانہ روڈالہ روڈ کے نواحی گائوں چک نمبر 27 گ ب کی رہائشی زاہدہ پروین نے موقف اختیار کیا کہ21اپریل 2026کو سائلہ کا بھائی ظہور احمد ڈھاری پر موجود تھا کہ اسی دوران ایس ایچ او تھانہ ستیانہ سب انسپکٹر آصف کولی،اے ایس آئی محمد حسین،ولایت ہمراہ 10 کس نامعلوم پولیس ملازمین نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے چادر چار دیواری کا تقدس پامال کیا اور اسکے بھائی کو اغوا کرکے ساتھ لے گئے الزام علیہان نے سائلہ کی ڈھاری سے 9 عدد قیمتی بھینسیں،6 عدد گائیں اور 6 بچھڑے بھی کھول کر چوری کئے اور ٹرک میں ڈال کر لے گئے خاتون کی درخواست پر پولیس تھانہ روڈالہ روڈ نے 5 ماہ بعد سابق ایس ایچ او آصف کولی سمیت 13 پولیس ملازمین کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں