فیصل آباد (سٹاف رپورٹر )فیصل آباد، چیئر مین انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی رانا طیب خاں، چیئر مین غلہ منڈی پریمئر لیگ سہیل منظور نے تمام ممبران کی مشاور ت سے میاں ساجد بشیر کو غلہ منڈی پریمئر لیگ کا وائس چیئر مین نامزد کر دیا ہے ۔اس بات کا اعلان غلہ منڈی پریمئر لیگ سیزن 4کی پہلی میٹنگ میں کیا گیا جو رانا طیب خاں کی زیر صدارت منعقد ہوئی ۔رائو جہانگیر ،شیخ ذیشان، شیخ شہزاد غلام رسول،راناعمر خاں ،میاں حسن سخاوت اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔رانا طیب خاں نے کہا کہ GMPLغلہ منڈی کی تاریخ کا سب سے بڑا کر کٹ ٹورنامنٹ ہے جو ہر سال اکتوبر کے مہینے میں ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ انصاف گروپ نہ صرف ممبران کے مسائل حل کرتا ہے بلکہ انہیں صحت اور تندرستی کے لئے بھی ایونٹ آرگنائز کرواتا ہے ۔یہی وجہ ہے کہ غلہ منڈی انصاف گروپ ممبران کے دلوں میں اپنی جگہ بنا چکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں ابھی 5ماہ باقی ہیں لیکن غلہ منڈی کے ممبران کا ذوق اور شوق دیدنی ہے ۔دریں اثنا صدر انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی حاجی سردار محمد،وائس چیئر مین شیخ محسن خالد، جنرل سیکر ٹری حافظ عبد القیوم ،سرپرست اعلیٰ حاجی منظور قادر،میاں عبدالمجید،سینئر نائب صدر شیخ شکیل احمد،نائب صدر محمد بلال لیاقت ،سیکر ٹری نشرو اشاعت فیصل پراچہ ،جوائنٹ سیکر ٹری رانا محمد زبیر ،فنانس سیکر ٹری ملک محفوظ اور دیگر نے بھی میاں ساجد بشیر کو مبارکباد دی ہے۔




