کراچی (شوبز نیوز) شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ سارہ خان نے ننھی پری کی تصویر شیئر کرتے ہوئے یہ خوشخبری مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔اداکارہ نے نومولود بیٹی کا نام رانیہ فلک بتایا ہے۔پوسٹ میں سارہ خان نے لکھا کہ الحمدللہ، جب ہم نے اپنے دوسرے بچے کو خوش آمدید کہا تو ہمارا دل تھوڑا بڑا ہو گیا ہے ہم نے اپنے بچوں کے ساتھ اس خوبصورت لمحے کو گلے لگانے میں اپنا پیارا وقت نکالا اور اب، اتنی محبت اور خوشی کے ساتھ ہم آخر کار اپنی چھوٹی بچی کو دنیا سے متعارف کرانے کے لیے تیار ہیں۔




