ساری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے،عابد شیر علی

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر )پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے سنیئر رہنما، سینیٹر چوہدری عابد شیر علی نے مولانا فضل الرحمن کے پاک فوج کیخلاف بیان کو افسوسناک’ قابل مذمت’ غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ ایسے بیانات نہ صرف لاکھوں پاکستانیوں کے جذبات مجروح کرتے ہیں بلکہ ان جوانوں کی عظیم قربانیوں کی بھی توہین ہے جو ہر روز وطن کے دفاع کے لیے اپنی جانیں ہتھیلی پر رکھ کر دشمن کا مقابلہ کرتے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان کو یاد رکھنا چاہیے کہ سیاسی اختلاف اپنی جگہ مگر پاکستان کی سلامتی اور اس کے محافظوں کو سیاسی نشانہ بنانا کسی بھی ذمہ دار قومی رہنما کو زیب نہیں دیتا ، پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے۔ ایسے بیانیات کو تاریخ کبھی عزت کی نگاہ سے نہیں دیکھے گی۔ وقت کا تقاضا ہے کہ سیاسی قیادت ایسے بیانات نہ دے جو قومی اداروں اور شہداء کی قربانیوں کی توہین کا باعث بنیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں