اسلام آباد (بیوروچیف) پاکستان نے گزشتہ مالی سال کے دوران 1065ارب روپے مالیت کا کھانے کا تیل درآمد کیا، جس میں 967ارب روپے کا پام آئل اور 98ارب روپے کا سویا بین آئل شامل ہے۔سرکاری دستاویز کے مطابق سال 2024-25 میں 32لاکھ 13ہزار میٹرک ٹن پام آئل درآمد کیا گیا، درآمدی حجم تین ارب 39کروڑ 33لاکھ ڈالر رہا۔مالی سال 2024-25میں پام آئل کی درآمدات میں 22اعشاریہ ایک تین فیصد اضافہ ہوا۔ 2023میں پام آئل کی درآمدات دو ارب 77 کروڑ 50لاکھ ڈالر تھیں۔دستاویز کے مطابق گذشتہ مالی سال کے جون میں سویا بین آئل کی درآمدات میں 196اعشاریہ چار ایک فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔




