کراچی (شوبز نیوز) اداکار فرحان سعید نے بس تیرا ساتھ ہو میں40سال کی عمر میں کالج کے لڑکے کا کردار نبھانے کی وجہ بیان کردی ہے۔ڈرامہ سیریل بس تیرا ساتھ ہو میں فرحان سعید اور ثنا جاوید مرکزی کردار نبھا رہے ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں صبا حمید، حارث وحید، سلمان شاہد، شگفتہ اعجاز ودیگر شامل ہیں۔ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض قاسم علی مرید نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی سائرہ رضا نے لکھی ہے۔یہ ڈرامہ اس لحاظ سے بھی انتہائی جذباتی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اسے معروف مصنفہ سائرہ رضا نے اپنی وفات سے قبل تحریر کیا تھا۔




