فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ساڑھے تین کروڑ روپے فراڈ کے ملزم دو بنک افسر گرفتار ۔ اسپیشل عدالت نے دونوں ملزمان کا چار روز کا جسمانی ریمانڈ دے دیا ۔ ملزم عثمان خان فیصل بنک گٹ والا برانچ کا سابق منیجر ہے ۔ ملزم شہزاد عارف ایچ بی ایل سرکلر روڈ کا سابق ریلیشن شپ منیجر ہے ۔ملزمان نے تین ساتھی افسران اور شہری کی ملی بھگت سے فراڈ کیا ۔چھ ملزمان کے خلاف آٹھ دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے ۔ فیصل بنک برانچ منیجر عامر ایاز ، سابق برانچ منیجر ایچ بی ایل سعید علوی ملزم نامزد۔ کسٹمر سروسز افسر ایچ بی ایل فریحہ اور شہری حسن رضا بھی ملزم نامزد ۔ ملزمان نے بیرون ملک کھاتے دار فضل احمد کا جعلی بنک اکائونٹ بنایا۔کھاتے دار فضل احمد کے جعلی دستخط کر کے چیک بک نکلوائی گئی ۔فضل احمد کے اکائونٹ سے جعلی اکائونٹ میں ایک لاکھ 28ہزار پانچ سو ڈالرز منتقل کئے ۔




