ساہیوال ( بیورو چیف) ساہیوال ضلع بھر اور گرد ونواح میں 2,3 مہینوں سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور وولٹیج کم اور زیادہ ہونے کی وجہ سے بیشمار گھروں کی الیکٹرونکس کی چیزیں جل گئیں واپڈا کے افسروں کی نااہلی کے باعث صارفین کو لاکھوں روپے کا نقصان وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سمیت واپڈا اعلیٰ احکام سے نوٹس کا مطالبہ مقامی لوگوں نے کہا ہے کہ ہماری زندگی پہلے ہی مہنگائی کی وجہ سے اجیرن بن چکی ہے اوپر سے واپڈہ کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور موسم کی معمولی تبدیلی کا بہانا بنا کر گھنٹوں بجلی کی بندش کا انمول تحفہ مل جاتا ہے آندھی اور خراب موسم کی وجہ سے حفاظتی انتظامات کے تحت بجلی کی عارضی بندش تو سمجھ میں آتی ہے مگر موسم صاف ہونے اور حالات معمول پر آنے کے باوجود گھنٹوں تک بجلی بند رکھنا یا بجلی کی سپلائی میں وولٹیج کم زیادہ دینا ناقابلِ فہم ہے شدید گرمی اور حبس کی وجہ سے گھروں میں بزرگ بچے خواتین شدید پریشانی کا سامنا کر رہے ہیں کاروباری سرگرمیاں سست روی کا شکار ہو رہی ہیں دکانداروں اور چھوٹے کاروباری لوگوں کو مالی نقصان ہو رہا ہے جبکہ پانی کی فراہمی کا نظام بھی متاثر ہو رہا ہے شہریوں نے کہا ہے کہ خراب فیڈرز اورتکنیکی خرابیوں کو ہنگامی بنیادوں پر دور کیا جائے ہمیں بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ شدید گرمی کے موسم میں مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔




