ساہیوال (بیوروچیف)ساہیوال شہر و گردو نواح میں غیر قانونی ایل پی جی ریفلنگ دوبارہ شروع ہوگئی۔ رہائشی علاقوں، بازاروں اور دکانو ں میں دن کے اوقات سمیت رات گئے تک سلنڈر بھرتی کا کام بلا خوف و خطر جاری ہے جس سے کسی بھی وقت بڑے حادثے کا خدشہ ہے۔ چند ماہ قبل ایل پی جی سلنڈر پھٹنے کے افسوسناک واقعات میں قیمتی انسانی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔ ان واقعات کے بعد انتظامیہ نے سخت کارروائیاں کیں مگر اب صورتحال ایک بار پھر پہلے جیسی ہو گئی ہے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق بعض ری فلنگ پوائنٹس پر کم عمر لڑکوں سے کام لیا جا رہا ہے جنہیں نہحفاظتی سامان فراہم کیا جاتا ہے اور نہ ہی کسی قسم کی تربیت دی گئی ہے۔ دکاندار سلنڈرز کوگلی محلوں میں بھرتے ہیں جہاں معمولی چنگاری بھی بڑے سانحے کا سبب بن سکتی ہے، شہریوں نے ڈی سی ساہیوال، اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال اور متعلقہ محکمہ صنعت و تجارت سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے تا کہ لینے ماضی جیسے المناک حادثات دوبارہ نہ ہوں۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ غیر قانونی ریفلنگ پوائنٹس کے خلاف سخت کارروائی کرے۔ اور ذمہ دار عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے تا کہ لوگوں کی زندگیاں محفوظ بنائی جاسکیں۔




