ساہیوال میں پنجاب سوشیو اکنامک رجسٹری کا آغاز

ساہیوال (بیوروچیف)پنجاب سوشیو اکنامک رجسٹری (PSER) فیزـII، ضلع ساہیوال میں باقاعدہ آغاز ہوگیا۔ اس سلسلہ میں ڈی سی آفس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر ملک محمد اعجاز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن اور اقدام کے تحت پنجاب سوشیو اکنامک رجسٹری (PSER) کے فیزـII کا ضلع ساہیوال میں باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ فیلڈ سٹاف کی تربیت مکمل کر لی گئی ہے، جبکہ فیلڈ ٹیموں میں ذمہ داریوں کی تقسیم بھی عمل میں آ چکی ہے۔ اب سروے ٹیمیں مقررہ شیڈول کے مطابق گھروں کا دورہ کریں گی۔ اس اقدام کا مقصد ضلع کے ہر گھرانے کا درست اور مستند ڈیٹا اکٹھا کرنا ہے، تاکہ سماجی تحفظ اور فلاحی پروگراموں کا فائدہ حقیقی مستحقین تک شفاف طریقے سے پہنچایا جا سکے۔ اے ڈی سی ہیڈکوارٹر ملک محمد اعجاز نے شہریوں سے اپیل کہ سروے ٹیموں سے بھرپور تعاون کریں اور اپنے گھرانے کی درست معلومات فراہم کریں تاکہ وہ حکومت کی جانب سے شروع کئے جانے والے مختلف پروگراموں سے مستفید ہو سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں