ساہیوال میں پولیس کی کارروائی،100لیٹر شراب برآمد،7ملزمان گرفتار

ساہیوال (بیورو چیف) پنجاب ہائی وے پٹرول ضلع ساہیوال نے شراب فروشوں کے خلاف مختلف کارروائیوں کے دوران 100 لیٹر شراب برآمد کرکے7ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان پٹرولنگ پولیس کے مطابق ریجنل کمانڈر غازی محمد عمر فاروق کی خصوصی ہدایات پر چیک پوسٹس چاندنی چوک، 64/4 آر، ہاشم چاکر اور کوٹلہ ادیب شہید کی پٹرولنگ ٹیموں نے دورانِ سنیپ چیکنگ الگ الگ کارروائیوں میں ملزمان عارف، فاروق، الطاف حسین، یاسین، فقیر محمد، کاشف صدیق اور نذیر عباس کو گرفتار کیا۔ ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 100 لیٹر شراب برآمد ہوئی پٹرولنگ پولیس گشت آفیسران کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف امتناع منشیات کی دفعات کے تحت تھانہ صدر چیچہ وطنی، نور شاہ اور کسووال میں مقدمات درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں