ساہیوال(بیورو چیف )ڈاکو ماں بیٹے اور دو دوستوں سے ایک لاکھ چار ہزار520 روپے کی نقدی اور موبائل چھین کر لے گئے۔ ڈاکو گن پوائنٹ پر چک 81 پانچ آرکے قریب ماں بیٹے سے64 ہزار پانچ سو روپے نقدی موبائل چھین کر لے گئے۔ سجاد محمود بیو پاری کی بیوی اور بیٹا حسن سجاد موٹرسائیکل پر اپنے چک 78 پانچ آر جا رہے تھے تو ڈاکوؤں نے نقدی ،موبائل چھین لیا۔ چک 159نو ایل کے قریب سردار محمد اصغر جنجوعہ اور اس کا دوست عطا محمد شہر سے واپس اپنے چک 87 بارہ ایل جا رہے تھے تو ڈاکوؤں نے پستول دکھاکر دونوں سے 30 ہزار اور 10 ہزار روپے الترتیب نقدی چھین لی اور فرار ہو گئے۔




