ساہیوال میں گرانفروشوں کا راج

ساہیوال ( بیوروچیف) ضلعی انتظامیہ سرکاری ریٹ لسٹ پر عملدرآمد کرانے میں بری طر ح نا کام، منافع خور مافیا نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کر کے شہریوں کا جینا دو بھر کر دیا۔ شہر اور گردو نواح میں سرکاری نرخ صرف کاغذی کارروائی بن کر رہ گئے جبکہ پرائس کنٹرول مجسٹریں اور متعلقہ افسران گرانفروشوں کے سامنے بے بس دکھائی دے رہے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ نے دال چنا موٹی 205 روپے، دال چنا باریک 190 روپے، دال مونگ 350 روپے، دال ماش 420 روپے، دال مسور 205 روپے، چنا سفید موٹا 270 روپے، چنا سفید باریک 210 روپے، چاول کائنات نیا 300 روپے، چاول کا ئنات پرانا 330 روپے، کھلا دودھ 160 روپے فی لیٹر، دہی 180 روپے فی کلو، بیف 800 روپے اور مٹن 1700 روپے فی کلو مقرر کیا تھا، جبکہ چینی اور پتی سمیت دیگر اشیائے خوردو نوش کے پتی خوردونوش فرخ بھی کنٹرول کرنے کے دعوے کیے گئے تھے مگر۔ عملی طور پر بیشتر دکانوں پر دال چنا، چاول، چینی، پتی اور گوشت سرکاری نرخوں سے کہیں زیادہ قیمت پر فروخت کیے جارہے ہیں۔ شہریوں نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر ساہیوال سے فوری نوٹس لیتے اور گرانفروشوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں