ساہیوال ( بیورو چیف) ریجنل آفیسر پی۔ایچ۔پی ساہیوال ایس۔پی غازی محمد عمر فاروق کی قیادت میں پنجاب ہائی وے پٹرول ساہیوال ریجن نے ماہ اکتوبر 2026 کے دوران غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تاریخ رقم کر دی۔ترجمان کے مطابق پٹرولنگ پولیس کی 22 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ دوران سپیشل کریک ڈاؤن 411 انتہائی مطلوب اشتہاری ملزمان و عدالتی مفروران کو گرفتار کرکے ریکارڈ قائم کیاگیا، ضلع ساہیوال سمیت ریجن بھر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں کرتے ہوئے امتناعِ منشیات، ناجائز اسلحہ، مال مسروقہ کی برآمدگی، غیر قانونی ایل پی جی سلنڈرز کے استعمال اور اوور لوڈنگ جیسے جرائم پر ٹوٹل 574 مقدمات درج کروائے گئے۔کارروائیوں کے دوران 813 لیٹر شراب، 14 چوری شدہ موٹر سائیکلیں اور 26 عدد ناجائز کلاشنکوف و پسٹل بمعہ گولیاں برآمد کی گئیں۔ دوران سوئپ آپریشن لاکھوں روپے مالیت کے نان ٹیکس پیڈ سگریٹ برآمد کرکے قومی خزانے میں ریونیو جمع کروایا گیا۔اس کے علاوہ ہائی وے پر 417مسافروں کو دورانِ سفر مدد و رہنمائی فراہم کی گئی، جبکہ سنیپ چیکنگ کے دوران 1لاکھ 26 ہزار 496 افراد اور77 ہزار 766 گاڑیوں کا ڈیٹا آن لائن ویریفائی کیا گیا۔




