منشیات فروش قانون کی گرفت میں آگیا

ساہیوال ( بیورو چیف) پٹرولنگ پولیس بنگلہ اوکانوالہ ضلع ساہیوال کی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 14 لیٹر دیسی شراب برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا اور مقدمہ درج کروا دیا۔ ڈی ایس پی پٹرولنگ ساہیوال اظہر عباس گل کی زیر نگرانی، انچارج پٹرولنگ پوسٹ بنگلہ اوکانوالہ سب انسپکٹر عمران اسلم کی قیادت میں شفٹ انچارج سید ضیغم عباس شاہ نے پٹرولنگ ٹیم کے ہمراہ مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد صابر سکنہ چک نمبر 51/12L کے قبضہ سے 14 لیٹر دیسی شراب برآمد کر لی۔پٹرولنگ پولیس نے ملزم کو حسبِ ضابطہ گرفتار کرکے تھانہ بنگلہ اوکانوالہ میں مقدمہ درج کروا دیا۔پٹرولنگ پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں