صحافت کسی بھی مہذب معاشرے کا بنیادی ستون ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سابق مشیر وزیراعظم ازاد کشمیر محمد ریاض چوہدری پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر محمد اعجاز چوہدری نے کہا ہے کہ قلم کی طاقت اور کیمرے کی حرمت کا تقدس کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے شعبہ صحافت کی بدولت سماجی معاشرتی اور معاشی ناہمواریوں اور عوامی مسائل کے حل میں مدد ملتی ہے صحافت کسی بھی مہذب، جمہوری اور باشعور معاشرے کا بنیادی ستون ہے۔ صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان بن کر عوامی مسائل، حقائق اور مظلوم طبقات کی آواز اربابِ اختیار تک پہنچاتے ہیں۔ آزاد، غیر جانبدار اور ذمہ دارانہ صحافت نہ صرف عوام کو باخبر رکھنے کا مؤثر ذریعہ ہے بلکہ جمہوری اقدار، قانون کی بالادستی اور شفاف طرزِ حکمرانی کے فروغ میں بھی کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ صحافیوں کے تحفظ اور آزادی? اظہارِ رائے کی ضمانت دینا ریاست اور معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ صحافیوں کے خلاف ہونے والے تشدد، حملوں، دھمکیوں، اغوا اور قتل جیسے سنگین جرائم میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانا اور انہیں سزا سے بچنے کے رجحان کا خاتمہ کرنا ہے۔ صحافیوں کے خلاف جرائم میں ملوث افراد کو قانونی کارروائی سے استثنیٰ ملنا انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے اور اس سے معاشرے میں خوف و ہراس اور عدم تحفظ کی فضا جنم لیتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں