ساہیوال(بیورچیف)محکمہ زراعت توسیع اور نجی کمپنی کے اشتراک سے گندم اگا مہم کے تحت کاشتکاروں کی آگاہی کے لیے سیمینار منعقد ہوا جس میں ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈاکٹر طاہر جاوید، ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن رانا شکیل احمد اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈاکٹر محمد اسلم سمیت ترقی پسند کاشتکاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ سیمینار میں گندم کی کاشت کے مقررہ ہدف کے حصول اور فی ایکڑ پیداوار میں اضافے کے لیے جدید زرعی طریقوں پر روشنی ڈالی گئی۔ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈاکٹر طاہر جاوید نے کہا کہ گندم ملکی غذائی ضروریات پوری کرنے میں بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال ساہیوال ڈویژن میں 8 لاکھ 2 ہزار ایکڑ رقبے پر گندم کاشت کی گئی جبکہ سیزن 2026-27 کے لیے کاشت کا ہدف بڑھا کر 8 لاکھ 62 ایکڑ مقرر کیا گیا ہیاور اس ہدف کے حصول کے لیے کاشتکاروں کی رہنمائی اور جدید زرعی سفارشات پر عمل درآمد ضروری ہے۔سیمینار میں کاشتکاروں کو گندم کی بروقت کاشت، منظور شدہ اقسام کے انتخاب، معیاری بیجوں کے استعمال، کھادوں کے متوازن استعمال اور جڑی بوٹیوں کی بروقت تلفی کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی۔
کو فصل کی بہتر نگہداشت اور زرعی ماہرین کی سفارشات پر عمل کرنے کی اہمیت سے بھی آگاہ کیا گیا ۔ سیمینار میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ گندم کی کاشت کا مقررہ ہدف حاصل کرنے، فی ایکڑ پیداوار بڑھانے اور ملکی غذائی ضروریات پوری کرنے کے لیے کاشتکاروں کی رہنمائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔




