ساہیوال ( بیورو چیف)ساہیوال میں محکمہ ہائی وے کے زیر اہتمام حالی روڈ اور جامعہ فریدیہ روڈپر کروڑوں روپے کی لاگت سے کارپٹ روڈ کو26فٹ روڈ کیا جارہا ہے بڑھائے جانے والے روڈ کی تعمیر کی بیس میں باریک پتھر ڈالنے کی بجائے اس میں مٹی اور خاکہ مکس کر کے ڈالا جارہا ہے اہل علاقہ نے کمشنر ساہیوال سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔تفصیل کے مطابق ان دنوں ڈیسنٹ چوک سے لے کر ڈبل بند روڈ تک سڑک کو 26فٹ سڑک کی تعمیر کا سلسلہ شروع ہے یہ منصوبہ کروڑوں روپے کی لاگت سے کارپٹ بنایا جائے گا ہائی وے کے افسروں کی ملی بھگت سے بڑھائے جانے والے روڈ کی بیس میں باریک روڑی کی بجائے اس میں خاکہ ،مٹی اور باریک پتھر مکس کر کے ڈالی جارہی ہے جس سے سڑک جلد خراب ہونے کا خطرہ ہے ۔اہل علاقہ کے مکینوں ،وحید،عمر،یونس،افضل،قاسم اور دیگر نے کمشنر ساہیوال سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔




