سرگودھا(بیوروچیف)چوآ سیدن شاہ ڈی پی او چکوال لیفٹیننٹ (ر)احمد محی الدین کے احکامات پر پولیس میں حالیہ تبادلوں کے دوران سب انسپکٹر ملک ضمیر حیدر کو دوبارہ ایس ایچ او تھانہ چوآ سیدن شاہ تعینات کر دیا گیا ہے۔عوامی سماجی حلقوں کی طرف سے بھرپور خیر مقدم ملک ضمیر حیدر دبنگ شخصیت کے مالک اور جرائم پیشہ عناصر کے لیے خوف کی علامت سمجھے جاتے ہیں وہ اس سے قبل بھی اسی تھانے میں خدمات انجام دے چکے ہیں، جہاں انہوں نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مثر کارروائیاں کرتے ہوئے علاقے میں امن و امان بحال کیا۔ ان کی دوبارہ تعیناتی پر عوامی و سماجی حلقوں نے اطمینان کا اظہار کیا ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ وہ جرائم کے خاتمے کے لیے ایک بار پھر فعال کردار ادا کریں گے۔علاقے میں اطمینان کی فضا، نڈر افسر ملک ضمیر حیدر کی واپسی سے عوامی توقعات میں اضافہ ہوچکا ہے یاد رہے کہ ڈی پی او چکوال کی جانب سے پولیس کارکردگی میں بہتری کے لیے دیگر تھانوں میں بھی تقرریاں عمل میں لائی گئی ہیں




