سب انسپکٹر موٹروے پولیس جاوید اکبر ٹریفک حادثہ میں شہید

اسلام آباد(بیورو چیف) جی ٹی روڈ کامرہ کے قریب ٹریفک حادثہ۔ ٹریفک حادثے میں موٹروے پولیس کے سب انسپکٹر جاوید اکبر شہید۔سب انسپکٹر جاوید اکبر معمول کی ڈیوٹی کے دوران ڈمپر کی ٹکر سے زخمی ہوئے۔ زخمی افسر کو فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال حضرو منتقل کیا گیا۔سب انسپکٹر جاوید اکبر دورانِ علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔ ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار، ڈمپر میں موجود ایک ہیلپر کو گرفتار کر لیا گیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ ڈمپر ڈرائیور کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث پیش آیا۔ شہید سب انسپکٹر جاوید اکبر کا تعلق مردان سے تھا۔ شہید افسر نے سوگواران میں اہلیہ اور پانچ بچے چھوڑے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں