لاہور (بیوروچیف) تاجکستان سے تعلق رکھنے والے دنیا کے سب سے چھوٹے قد کے نامور گلوکار اور سوشل میڈیا اسٹار عبدو روزق کو دبئی ائیرپورٹ پر گرفتار کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق تاجک اسٹار کی پی آر کمپنی نے تصدیق کی ہیکہ عبدو روزق کو ہفتیکی صبح یورپی ملک مونٹی نیگرو سے واپسی پر گرفتار کیا گیا۔ تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہوسکا کہ عبدو روزق کے خلاف کیا شکایات تھیں، جبکہ دبئی حکام کی جانب سے بھی تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔واضح رہے کہ تاجکستان سے تعلق رکھنے والے گلوکار اور سوشل میڈیا اسٹار عبدو روزق کی عمر 21برس ہے۔ ان کا قد صرف 100سینٹی میٹر ہے جس کی وجہ سے انہیں دنیا کا سب سے چھوٹے قدکا گلوکار بھی کہا جاتا ہے۔عبدو روزق نے بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس کے 16 ویں سیزن میں بھی حصہ لیا تھا جس کے باعث وہ بھارت سمیت پاکستان میں بھی مقبول ہوگئے۔عبدو روزق گزشتہ کچھ سالوں سے دبئی میں مقیم ہیں اور ان کے پاس دبئی کا گولڈن ویزا بھی ہے۔




