سب کو ماحولیات کے تحفظ کیلئے کوششیں کرنی چاہیے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)قومی ماحولیاتی قوانین کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی ماحولیاتی معیارات پر عملدرآمد وقت کی اہم ضرورت ہے، کیونکہ عالمی سطح پر ماحولیاتی تحفظ اور پائیدار سپلائی چین پر زور بڑھ رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیاتی تحفظ ایجنسی (EPA) فیصل آباد، عثمان اظہر نے پاکستان ہوزری مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن (PHMA) فیصل آباد ریجن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ای پی اے کا کوئی منفی ایجنڈا نہیں ہے اور نہ ہی ہمارا مقصد کسی کو ہراساں کرنا ہے، بلکہ ہم سب کو مل کر ماحولیات کے تحفظ کے لیے مشترکہ کوششیں کرنی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہوزری سیکٹر کے ممبران کی رہنمائی کے لیے میرے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں تاکہ باہمی افہام و تفہیم سے درپیش مسائل کو حل کیا جا سکے۔اس موقع پر حاضر خان، سینئر وائس چیئرمین PHMA فیصل آباد، نے ایسوسی ایشن کا مختصر تعارف کروایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں