ستارہ کالونی میں واردات کرنے آئیں2ڈاکو حسینائیں پکڑی گئیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ سمن آباد کے علاقہ ستارہ کالونی میں واردات کی نیت سے گھر میں داخل ہونے والی دو مسلح ڈاکو حسینائیں پکڑی گئیں، پولیس نے مقدمہ درج کر کے خواتین ڈاکوئوں سے بازپرس شروع کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ دو مسلح خاتون ڈاکو رخسانہ بی بی اور مسکان بی بی ستارہ کالونی میں فاروق کے گھر داخل ہوئیں اور اسکی اہلیہ عائشہ بی بی کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر سب کچھ حوالے کرنے کو کہا تو اسی دوران ان کا عزیز بھی گھر پہنچ گیا تو انہوں نے دونوں خواتین کو قابو کر لیا اور اس کے ہاتھ میں پکڑا ہوا پسٹل بھی مبینہ طور پر جعلی نکلا، تاہم اہل خانہ نے مذکورہ خاتون ڈاکوئوں کو درگت بنانے کے بعد حوالہ پولیس کر دیا۔ جبکہ ان کا ساتھی موقع سے فرار ہو گیا۔ تاہم پولیس نے پکڑی جانیوالی خواتین ڈکیت کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں