ستیانہ روڈ ،جلوی مارکیٹ میں تجاوزات کیخلاف آپریشن،متعدد دکانیں سیل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن’ کمشنر راجہ جہانگیر انور’ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر کی ہدایت پر ڈپٹی چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن فیصل آباد عظمت فردوس نے انکروچمنٹ عملہ کے ہمراہ ستیانہ روڈ’ جلوی مارکیٹ سمیت مختلف علاقوں میں کریک ڈائون کرتے ہوئے دکانوں کے باہر پڑا ہوا سامان قبضہ میں لیکر متعدد دکانوں کو سیل اور دکانداروں کو بھاری مالیت کے جرمانے عائد کر دیئے۔ تفصیل کے مطابق ڈپٹی چیف آفیسر عظمت فردوس نے شہر بھر میں تجاوزات کیخلاف مہم کے دوران گزشتہ روز ستیانہ روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے دکانوں کے باہر سٹال لگانے والوں کا مال قبضہ میں لے لیا اور جن دکانداروں نے باہر پھٹے’ سٹال لگا رکھے تھے ان کو بھاری مالیت کا جرمانہ بھی عائد کیا جبکہ جڑانوالہ روڈ پر جلوی مارکیٹ میں کریک ڈائون کرتے ہوئے دوبارہ تجاوزات کرنے والوں کا سامان قبضہ میں لیکر ان کو بھاری جرمانے عائد کئے۔ انہوں نے تاجروں کو کہا کہ وہ اپنا سامان دکانوں کے اندر رکھیں۔ فٹ پاتھ پیدل چلنے اور خریداری کیلئے آنیوالوں کیلئے خالی رکھیں۔ کسی کو بھی دوبارہ تجاوزات کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور اگر دوبارہ کسی نے سامان دکانوں کے باہر رکھا تو اس کا سامان ضبط اور دکانوں کو سیل کر دیا جائے گا۔ تجاوزات کے خاتمہ تک مہم جاری رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں