سدھار اور گردونواح میں خراب میٹرز سے بجلی چوری کرنیکا انکشاف

ٹھیکریوالہ (نامہ نگار) سدھار اور گردونواح کے علاقوں میں بجلی کے خراب میٹرز کے باعث بجلی چوری کے انکشافات سامنے آ رہے ہیں ذرائع کے مطابق کئی گھروں میں بجلی کے میٹرز خراب ہونے کے باوجود انہیں تبدیل نہیں کیا جا سکا، جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے صارفین جتنی مرضی بجلی استعمال کر رہے ہیں اور انہیں بل اوسط (ایوریج) کے حساب سے ہی آئے گامعلومات کے مطابق بعض گھروں میں خراب میٹرز پر ائیر کنڈیشنڈ، ہیوی لوڈ مشینری اور دیگر برقی آلات چلائے جا رہے ہیں، جس سے بجلی کا بے دریغ استعمال بڑھ گیا ہے۔ یہ اضافی بوجھ بالآخر ایمانداری سے بجلی کے بل ادا کرنے والے غریب صارفین پر ڈال دیا جائے گا۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ فیسکو حکام کی نا اہلی اور عدم توجہی کی وجہ سے یہ صورتحال پیدا ہوئی ہے۔ متعدد شکایات کے باوجود خراب میٹرز کی بروقت تبدیلی نہیں کی گئی، جس سے بجلی چوری کے رجحان میں اضافہ اور نظام پر دبا بڑھ گیا ہے۔شہریوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ خراب میٹرز کو فوری تبدیل کیا جائے، ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور بجلی چوری میں ملوث عناصر کو بے نقاب کر کے سزا دی جائے تاکہ ایماندار صارفین پر بلا جواز بوجھ نہ پڑے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں