ٹھیکریوالہ (نامہ نگار) تھانہ ائیرپورٹ کے علاقہ سدھار میں فریج اور اے سی کی دکان میں چوری کی واردات، لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ائیرپورٹ کے علاقہ سدھار میں رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نامعلوم چوروں نے ایک فریج اور اے سی کی دکان کو نشانہ بنا لیا۔ چور دکان کے تالے کاٹ کر اندر داخل ہوئے اور وہاں موجود مرمت شدہ ائیرکنڈیشنرز اٹھا کر لے گئے۔ دوکاندار کے مطابق چوری ہونے والے ائیرکنڈیشنرز کی مجموعی مالیت تقریباً 7لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے۔ ملزمان سامان کو رکشہ میں لوڈ کر کے بآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔




