ٹھیکریوالہ (نامہ نگار) سدھار کا رہائشی محمد سفیان ولد احسان الحق قوم آرائیں الکبیر انٹرنیشنل ٹریولنگ ایجنسی لائبریری پر اپنی ڈیوٹی سرانجام دینے کے لیے جا رہا تھا کہ تھانہ سرگودھا روڑ کے علاقہ مرزا شاپ کے سامنے دو مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر روک لیا۔ ملزمان نے گن پوائنٹ پر اس سے نیا موبائل فون Redmi-15T چھین لیا، اس کے بعد جاز کیش اکانٹ کا پاس ورڈ پوچھ کر موقع سے فرار ہو گئے۔متاثرہ شہری نے بتایا کہ واردات کے تقریبا 5 منٹ بعد ہی دونوں ڈاکوئوں نے محلہ محمود آباد نزد چباںروڈ فیصل آباد، گلی نمبر 6 H.S بال شاپ سے چھینے گئے موبائل فون کے جاز اکانٹ سے 18,350 روپے نکلوا لیے اور فرار ہو گئے۔ شہری نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے لوٹا گیا سامان اور نقدی برآمد کرائی جائے ۔




