سردارایاز کی فضل الرحمن سے ملاقات

اسلام آباد (بیورو چیف)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے تھے، ڈیڈ لاک پی ٹی آئی اور ان کے اتحادیوں کے درمیان ہوا جو بدقسمتی ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچے، جہاں انہوں نے مولانا فضل الرحمان کو اپوزیشن سے مذاکرات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ایاز صادق نے کہا کہ بطور سہولت کار مذاکرات کی کامیابی کی بھرپور کوشش کی، اب بھی اپنی کوششیں جاری رکھوں گا۔حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے اراکین رانا ثنا اللہ اور طارق فضل چوہدری بھی مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچے۔ذرائع کے مطابق ولانا فضل الرحمان نے مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل پر زور دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں