فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پنجاب اسمبلی میں حلقہ پی پی 113سے منتخب رکن پنجاب اسمبلی سردار ندیم صادق ڈوگر نے ایک بار پھر دبنگ انداز میں خطاب کرتے ہوئے ایوان میں ہلچل مچا دی۔ اسمبلی اجلاس کے دوران ٹینڈرز اور ٹھیکیداروں سے متعلق امور زیرِ بحث آئے تو سردار ندیم صادق ڈوگر نے کھل کر اپنا موقف پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی منصوبوں میں شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور کسی کو بھی قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔سردار ندیم صادق ڈوگر کی جرات مندانہ تقریر پر پنجاب اسمبلی میں خاصی گہما گہمی دیکھنے میں آئی، جبکہ ان کے موقف کو ایوان میں بھرپور توجہ حاصل ہوئی۔ سیاسی حلقوں اور عوامی نمائندوں نے ان کی دوٹوک گفتگو کو سراہا اور اسے عوامی مفادات کے تحفظ کی آواز قرار دیا۔




