فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے سردار ٹائون میں کامیاب چھاپہ مار کر مضرصحت ملاوٹی دھنیا تیار کرنے والا یونٹ پکڑ لیا’ ایک ہزار کلو سے زائد ملاوٹی دھنیا’ مشینری اور دیگر سامان قبضہ میں لیکر یونٹ کو سیل کر دیا۔ تفصیل کے مطابق فوڈ سیفٹی آفیسر غلام عباس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ نشاط آباد کے علاقہ سردار ٹائون میں خشک دھنیا تیار کرنے والا یونٹ پر چھاپہ مارا تو وہاں پر کیمیکل’ پائوڈر اور دیگر اشیاء کے استعمال کرتے ہوئے ملاوٹی دھنیا تیار کیا جا رہا تھا۔ ایک ہزار کلو سے زائد ملاوٹی کیمیکل ملا دھنیا’ مشینری’ پائوڈر اور دیگر سامان قبضہ میں لیکر یونٹ کو سیل کر دیا اور مالک احمد کو حوالہ پولیس کر دیا۔ نشاط آباد پولیس نے فوڈ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ انسانی صحت سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔




