اسلام آباد (بیوروچیف) وزیراعظم شہباز شریف نے سرکاری ملکیتی اداروں (ایس او ایز) کے گورننس فریم ورک میں اصلاحات کے لیے ایک اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ 9رکنی کمیٹی کی سربراہی وفاقی وزیر برائے اسٹیبلشمنٹ کرینگے، تین ہفتوں کے اندر سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ انکشاف ہوا تھا کہ ایک سرکاری ملکیتی ادارے کے سی ای او نے 32ماہ میں 35کروڑ 50لاکھ روپے سے زائد کے فوائد حاصل کیے۔کابینہ ڈویژن کی جانب سے 15اگست کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی کو ایس او ایز کے بورڈز کی تقرری اور گورننس کے عمل کا جائزہ لے کر اس کو شفاف اور موثر بنانے کا کام سونپا گیا ہے تاکہ اختیارات کے غلط استعمال کو روکا جاسکے۔




