سرکاری استعمال شدہ گاڑیوں بارے پالیسی پر عملدرآمد

لاہور(بیوروچیف)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کی منظوری سے جوڈیشل افسران کیلئے ٹرانسپورٹ مونیٹائزیشن پالیسی پر باقاعدہ عملدرآمد شروع کر دیا گیا ۔ نئی پالیسی کے تحت جوڈیشل افسران کو سرکاری استعمال شدہ گاڑیاں مقررہ رعایتی قیمت پر خریدنے کی اجازت دی گئی ہے۔لاہور ہائیکورٹ انتظامیہ نے گاڑیوں کی خریداری کا باقاعدہ طریقہ کار بھی جاری کر دیا ہے جس کے تحت جوڈیشل افسران اپنی پسند کی سرکاری گاڑی خرید سکیں گے۔ اس حوالے سے پنجاب بھر کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو فوری عملدرآمد کی ہدایت کرتے ہوئے مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔ڈائریکٹوریٹ آف ڈسٹرکٹ جوڈیشری کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ گاڑی خریدنے کے خواہشمند جوڈیشل افسران 20 جولائی تک ادائیگی مکمل کریں جبکہ ادائیگی کے بعد تمام قانونی دستاویزات 22 جولائی تک جمع کرانا لازمی ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں