فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سرکاری ملازم بن کر رٹ پٹیشنز کی تعمیل کے بہانے شہریوں سے رقوم ہتھیانے والے دو نو سر باز پکڑے گئے، فیکٹری ایریا پولیس نے دھوکہ دہی اور فراڈ کے الزام میں مقدمہ درج کر کے باز پرس شروع کر دی، تفصیل کے مطابق کارروائی کروانے والے اے ایس آئی منور حسین نے بتایا کہ وہ بطور فوکل پرسن رٹ پٹیشن مقرر ہے اور افسران بالا کی رٹ پٹیشن کی تعمیل کرواتا ہوں ، چند روز سے مختلف سائلین نے شکایات کر رہے تھے کہ دو افراد ان کے پاس آئے اور خود کو سرکاری اہلکار ظاہر کرتے ہوئے رٹ پٹیشنز کی تعمیل کرواتے ہیں ان کے پاس رٹ پٹیشنز کی کاپیاں بھی ہوتی ہیں اور تعمیل کے بہانے شہریوں سے بھاری رقوم ہتھیا رہے ہیں۔ تو پولیس نے شہریوں کی شکایات پر کارروائی کرتے ہوئے دو نوسربازوں بشارت علی ولد سردار احمد سکنہ 63ج ب اور زاہد اقبال ولد عاشق حسین سکنہ کہکشاں کالونی کو گرفتار کر کے باز پرس شروع کر دی، دونوں کے خلاف تھانہ فیکٹری ایریا میں مقدمہ درج کروا دیا۔




