سرکاری ملازم کی کینال انڈر پاس سے چھلانگ لگا کر خود کشی

لاہور( بیورو چیف)صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے گڑھی شاہو میں مبینہ طور پر سرکاری ملازم نے کینال انڈر پاس سے چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی۔پولیس کے مطابق متوفی بورڈ آف ریونیو کا ملازم اور ساندہ کا رہائشی تھا۔پولیس کے مطابق متوفی نے گڑھی شاہو کینال پل پر اپنی موٹرسائیکل لاک کی اور پھر پل سے نیچے چھلانگ لگا دی جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق ایک خاتون عذرا نے واقعہ کی اطلاع دی ۔ متوفی کی لاش قانونی کارروائی اور ضروری ضابطے پورے کرنے کیلئے مردہ خانے منتقل کردی گئی ۔ پولیس کے مطابق واقعے کی مختلف پہلوئوں سے تحقیقات شروع کردی جبکہ جاں بحق شخص کی شناخت خلیل کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کارروائی مکمل ہونے کے تقریباً ایک گھنٹے بعد کینال انڈر پاس کو ٹریفک کیلئے دوبارہ کھول دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں