سرکاری ہسپتالوں کو مفت ادویات کا بجٹ جاری

لاہور (بیوروچیف) محکمہ خزانہ پنجاب نے مفت ادویات کا بجٹ ہسپتالوں کو جاری کر دیا۔محکمہ خزانہ نے سرکاری ہسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی کے لیے فنڈز جاری کر دیے ہیں، جبکہ صفائی ستھرائی کے انتظامات کے لیے بھی 33ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔جاری کردہ فنڈز کے تحت سید مٹھا ہسپتال کو 10کروڑ روپے، کوٹ خواجہ سعید ہسپتال کو 9 کروڑ 90 لاکھ روپے (99 ملین)، نواز شریف یکی گیٹ ہسپتال کو 8 کروڑ 70 لاکھ روپے (87 ملین) اور چلڈرن ہسپتال کو 50 کروڑ 80 لاکھ روپے (508 ملین)جاری کیے گئے ہیں۔حکام کے مطابق فنڈز کا مقصد سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی بلا تعطل فراہمی، صفائی کے نظام کو بہتر بنانا اور مریضوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں