سرکاری ہسپتالوں کیلئے خریدے6ہزارACنصب نہ ہوسکے

لاہور(بیوروچیف)پنجاب کے سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کے لیے تین سال قبل سوا دو ارب روپے کی لاگت سے خریدے گئے 6 ہزار 600 ایئرکنڈیشنرز کی تنصیب کا عمل اب تک مکمل نہیں ہو سکا جس کے باعث مریض اور طبی عملہ شدید گرمی میں مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔دستیاب معلومات کے مطابق تین گرمیوں کے موسم گزرنے کے باوجود 200 سے زائد ایئرکنڈیشنرز اب بھی سٹورز میں پڑے ہیں، جبکہ مختلف سرکاری ہسپتالوں کو فراہم کیے گئے 500 سے زائد ایئرکنڈیشنرز بھی تاحال نصب نہیں کیے جا سکے۔ذرائع کے مطابق ایئرکنڈیشنرز کی تنصیب میں تاخیر کی ایک بڑی وجہ اضافی ایلومینیم پائپوں کی خریداری کے لیے فنڈز کی عدم دستیابی ہے، جس کے باعث متعدد ہسپتالوں میں تنصیب کا عمل ادھورا رہ گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں