سرگودھا میں امن و امان برقرار رکھنا ترجیح ہے

سرگودھا(بیوروچیف)سرگودھا میں بھی ڈی ایس پی سی،سی ڈی اختر وینس کی نگرانی میں جرائم پیشہ عناصر کا جڑ سے خاتمہ یقینی بنانے کیلئے بھرپور کاروائیاں جاری ہے ۔ڈی ا یس پی کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ سرگودھا اختر وینس ایک منجھے ہوئے قابل پولیس افیسر ہیں اس سے پہلے وہ اے ایس پی صدر سرکل سرگودھا کے عہدے پر بھی فائز رہے ہیں انکی بطور ڈی۔ایس پی سی۔سی۔ڈی تعیناتی انکی شاندار کارکردگی اور اچھی شہرت کا منہ بولتا ثبوت ہے اختر وینس اپنے سینئر پولیس افسران کی رہنمائی سے سرگودھا کرائم فری بنانے کے لیے بلا امتیاز کاروائیاں کر رہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ غلط راستوں کا انجام برا ہی ہوتا ہے ۔اس سے پہلے کہ جان پہ بن جائے جرائم پیشہ لوگوں کو توبہ کر لینی چاہیے۔جرائم پیشہ عناصر کا جڑ سے خاتمہ ہی وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا ویژن ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں