سرگودھا میں سیف سٹی پراجیکٹ شروع کرنے سے قبل ٹریفک سگنلز کا نظام بہتر کیا جائے

سرگودھا (بیورو چیف) سرگودھا شہر میں سیف سٹی پروجیکٹ کا آغاز ہو رہا ہے جو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ای چالان کر سکے گا تمام ٹریفک اپنی اپنی لائن میں چلیں گی جو ادھر ادھر ہوگا اس کا ای چالان کر دیا جائے گا شہریوں کا سیف سٹی پروجیکٹ شروع کرنے والوں سے سوال ہے کیا سرگودھا شہر میں روڈز اس قابل ہیں کہ وہاں پر ٹریفک اپنی لائن میں چل سکے سڑکوں پر پڑے گڑے اس قدر زیادہ ہیں کہ کوئی بھی گاڑی یا موٹر سائیکل سوار اپنی لائن میں نہیں چل سکے گا اسے گڑوں سے بچنے کے لیے اپنی موٹر سائیکل اور گاڑی کو ادھر ادھر کرنا پڑے گا جس سے کیمرہ ان کی لائن کی خلاف ورزی پر چالان کر دے گا اس طرح سب سے زیادہ چالان سرگودھا شہر میں دیکھنے کو ملیں گے شہریوں کا کہنا ہے کہ سیف سٹی پروجیکٹ شروع کرنے سے قبل روڈز اور ٹریفک سگنلز کا نظام بہتر بنایا جائے اس کے بعد سیف سٹی پروجیکٹ کا آغاز کیا جائے وگرنہ یہ سیف سٹی پروجیکٹ عوام کے لیے وبال جان بن جائے گا اس کا تو سیدھا مطلب یہ ہے کہ انتظامیہ غریب عوام کو لوٹنے کے لیے سہولتیں دینے سے قبل سیف سٹی پروجیکٹ شروع کرنا چاہتی ہے جو سرگودھا کے شہریوں کے ساتھ ظلم کے مترادف ہے پہلے شہر کی سڑکیں درست کی جائیں ٹریفک سگنلز لگائے جائیں روٹس پر لائنیں لگائی جائیں اس کے بعد سیف سٹی پروجیکٹ کا آغاز کیا جائے تاکہ شہری بے جا سیف سٹی پروجیکٹ کے ظلم کا نشانہ نہ بنیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں