سرگودھا (بیوروچیف) سرگودھا اور گردونواح میں سیوریج کا نظام تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے میونسپل کارپوریشن سرگودھا’ ضلع کونسل سرگودھا کی ناقص حکمت عملی اور آبادی کے تناسب سے سیوریج کے پائپ نہ ڈالنے اور جو پائپ ڈالے گئے ہیں انکی تواتر کیسا تھ صفائی نہ ہونے سے پائپ لائنز بیٹھ چکی ہیں جس کی وجہ سے شہر بھر میں سیوریج کا نظام تباہ ہوکر رہ گیا ہے گلی محلوں میں سیوریج کا پانی وبائی امراض کا موجب بننے کیساتھ ساتھ مچھروں کی افزائش کو بڑھاوا دے رہا ہے گزشتہ روز کمشنر سرگودھا نے مختلف مقامات پر سیوریج کے نظام کا جائزہ لیا۔




