سعودیہ پر حوثی باغیوں کے حملے ناقابل برداشت ہیں

فیصل آباد( سٹاف رپورٹر )جمعیت اہلحد یث مکہ دفاعی معاہدہ کے حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آرکے بیان کی بھرپورتائیدکرتی ہے ان خیالا ت کااظہارجمعیت اہلحدیث پاکستان کے صدر علامہ ہشام الٰہی ظیہرنے معروف سماجی شخصیت چوہدری ذوالفقارعلی نت کی قیادت میں جمعیت اہلحدیث فیصل آبادکے وفدسے ملاقات کرتے ہوئے کیااس موقع پرانہوں نے چوہدری ذووالفقارعلی نت کوچیئرمین شعبہ سیاسی امورفیصل آبادکانوٹیفکیشن بھی جاری کیاعلامہ ہشام الٰہی ظہیرنے کہاکہ پاکستان سعودی عرب کے تعلقات محض دوممالک کے درمیان سفارتی روابط کانام نہیں بلکہ یہ اخوت اعتمادمذہبی وابستگی اورمشترکہ مفادات پراستوارایک ایسی دوستی ہے جس کی جڑیں تاریخ میں گہری ہیں دونوں ممالک نے ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کاساتھ دیااوربدلتے ہوئے عالمی حالات میں اپنے تعلقات کومزیدمضبوط بنانے کی کوشش کی ۔انہوں نے کہاکہ دفاع حرمین شریفین کیلئے جمعیت اہلحدیث کے ہزاروں کارکنان اپنی جانوں کانذرانہ پیش کرنے کیلئے تیارہیں ۔سعودی عرب پرحوثی باغیووں کے حملے ناقابل برداشت ہیں ۔انہوں نے مزیدکہاکہ جمعیت اہلحدیث آئندہ انتخابات میں بھرپورحصہ لے گی ملک بھرکے تمام اضلاع میں جمعیت اہلحدیث کویونین کونسل کی سطح پرمنظم کیاجائیگااس موقع پرانہوں نے چوہدری ذوالفقارعلی نت کوہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ فیصل آبادمیں جمعیت اہلحدیث کومنظم کرنے کیلئے اپناکرداراداکریں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں