ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی شہزاد ی نورہ بنت عبدالعزیز بن عبدالرحمان آل سعود انتقال کرگئیں۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ایوان شاہی نے سعودی شہزاد ی کے انتقال کی خبر جاری کی ہے۔ایوان شاہی کے مطابق شہزاد ی نورہ بنت عبدالعزیز کی نماز جنازہ منگل 24 مارچ کو بعد نمازعصر جامع مسجد امام ترکی بن عبداللہ ریاض میں ادا کی جائیگی۔




