مکہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں ہجری مہینے ربیع الاول کا چاند نظر آگیا اور یکم ربیع الاول 1447ہجری 24اگست 2025کو ہوگا۔ حرمین کے ایکس اکائونٹ میں تصویر کے ساتھ لکھا کہ ربیع الاوّل کا چاند نظر آنے پر مکہ میں کلاک ٹاور کو روشن کرکے ربیع الاول آنے کی خبر دی گئی ہے،عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے سپریم کورٹ نے تصدیق کی ہے کہ ربیع الاول کا چاند نظر آگیا ہے اور کل بروز اتوار یکم ربیع الاول ہوگا اور 12ربیع الاول 4ستمبر 2025کو ہوگا،سعودی عرب میں پیغمبر اسلام حضرت محمدۖ کا یوم ولادت 4ستمبر بروز جمعرات کو ہوگا۔ ادھر عمان کے حکام نے بھی تصدیق کی ہے کہ ملک میں ربیع الاول کا چاند آج 23 اگست کو نظر آگیا ہے اور کل اتوار کو یکم ربیع الاول ہوگا،اس سے قبل کویت کی حکومت نے وزارتوں اور حکومتی اداروں میں 4ستمبر بروز جمعرات کو یوم ولادت رسول کے موقع پر عام تعطیل ہوگی۔




