سعود قاسمی نے نادیہ خان کو فسادن کہہ دیا

لاہور (شوبز نیوز) پاکستانی فلم اسٹار سعود قاسمی نے میزبان و اداکارہ نادیہ خان کو فسادن قرار دے دیا۔اداکار سعود قاسمی نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی اس دوران نادیہ خان پر تنقید کرتے ہوئے انہیں مشہور شخصیات کے درمیان جھگڑے شروع کروانے کی بنیادی وجہ قرار دیا۔سعود قاسمی نے کہا کہ میرے خیال میں ٹیلی ویژن پر ایک ایسا رجحان چل پڑا ہے جس میں لوگ ایک دوسرے کی بے عزتی کرتے ہیں، انہوں نے نام لیے بغیر کہا کہ ہمارے ہاں ایک خاتون میزبان ایسی ہیں جو انتہائی متنازع سوالات پوچھتی ہیں، جیسے حال ہی میں انہوں نے عامر عدنان کی بیٹی سے ایک نامناسب سوال کیا ایسا نہیں ہونا چاہیے۔اداکار نے کہا کہ انہوں نے ماضی میں بھی کئی جھگڑے شروع کروائے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں