لاہور (شوبز نیوز) پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف سینئر اداکارہ فرح نادر نے پاکستانی اداکاروں کی آمدنی اور معاوضوں سے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں۔اداکارہ نے اپنے کیریئر کا آغاز کلاسک ڈرامے خدا کی بستی سے کیا تھا، اس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور مسلسل ڈراموں میں کام کرتی رہی ہیں۔فرح نادر نے حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے شوبز انڈسٹری کے مختلف پہلوئوں پر گفتگو کی۔اداکارہ نے انڈسٹری کے مالی معاملات پر بھی روشنی ڈالی ۔




