جڑانوالہ (نامہ نگار) جڑانوالہ سنگدل قاتلوں نے مبینہ تشدد کے بعد 35 سالہ خاتون کو قتل کرکے لاش کمادفصل میں پھینک دی، تفصیلا ت کے مطابق جڑانوالہ تھانہ روڈالہ روڈ پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ چک 374 گ ب کماد فصل میں خاتون کی لاش پڑی ہوئی ہے اطلاع پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا پولیس کے مطابق سنگدل قاتلوں نے مبینہ طور پر تشدد کے بعد خاتون کو قتل کرکے جرم پر پردہ ڈالنے کی خاطر لاش کماد فصل میں پھینک دی ہے ابتدائی تحقیقات کے مطابق خاتون کے چہرے اور جسم پر مبینہ تشدد کے نشانات پائے گئے ہیں اور لاش 5 دن پرانی ہے پولیس کے مطابق تاحال خاتون کی شناخت نہ ہو پائی ہے لواحقین کی تلاش جاری ہے پولیس نے تمام حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہے پولیس کا کہنا ہے کہ اندھے قتل میں ملوث قاتلوں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا پولیس تھانہ روڈالہ روڈ نے بجرم 302 ت پ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی کا آغاز کر دیا ہے




